29 اگست، 2026، 4:21 PM

جارحیت کے مقابلے میں پوری قوت سے کھڑے ہوں گے، صدر پزشکیان

جارحیت کے مقابلے میں پوری قوت سے کھڑے ہوں گے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے دشمن کے ساتھ پوری طاقت سے مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لیے آئندہ موسم سرما میں صنعتی پیداوار کا تسلسل اور صنعتوں کی سرگرمیوں کا جاری رہنا سرخ لکیر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید آیت اللہ رئیسی ہائی وے کے پلوں اور انڈر پاسز کے مجموعے سمیت ملک بھر کی بلدیات اور دیہی کونسلوں کے 18 ہزار 909 منصوبوں کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے ہفتہ حکومت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے دی گئی رہنمائی اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ عوام اور ملک کی عزت و سربلندی کے لیے کھڑے رہنے کا عہد کرتے ہیں۔ اتحاد اور یکجہتی ہماری کامیابی کی کلید ہے اور اب تک ہماری تمام کوششیں اسی سمت میں رہی ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمیں جنگ پسند نہیں، لیکن ہم جارحیت کے مقابلے میں پوری قوت سے کھڑے ہوں گے اور دفاع کریں گے۔ کوئی طاقت کسی ایسی قوم کو تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی جو متحد ہو اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ڈٹ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم واضح کرتے ہیں کہ ایرانی عوام، حکام اور کمانڈر کبھی بھی دھمکیوں اور جارحیت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر نے آئندہ موسم سرما کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے چاہییں جن سے صنعت کا پہیہ چلتا رہے اور پیداوار کے لیے گیس، بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع نہ ہو۔ یہ ہماری سرخ لکیر ہے اور اس حوالے سے ذمہ داری صوبائی گورنروں، گورنروں، تحصیل داروں اور دیہی سربراہوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی، بجلی، گیس، پٹرول اور دیگر ایندھن کے استعمال کو منظم کیا جائے گا، لیکن پیداوار بند نہیں ہونی چاہیے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ اسلامی ممالک خطے میں بدامنی پیدا نہیں کر رہے بلکہ اسرائیل مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ اسلامی ممالک کے اتحاد کے ذریعے ہم ان مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے اس موقع پر مبارک باد پیش کی اور ولادتِ رسولِ رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی بھی مبارک باد دی۔ بعد ازاں انہوں نے ملک بھر کی بلدیات اور دیہی کونسلوں کے 18 ہزار 910 منصوبوں کو عملی طور پر شروع کرنے کا حکم دیا، جن پر مجموعی طور پر 129 ہزار ارب تومان لاگت آئی ہے۔

News ID 1940968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha